Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

معروف سماجی کارکن محمد ابو الحسن نم آنکھوں سے آبائی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے، سیاسی اور سماجی کارکنان کی شرکت، اظہار تعزیت پیش کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

سمستی پور( فیروز عالم ): مفصل تھانہ حلقہ کے بکرم پور باندے باشندہ وصحافی فیروز عالم و محمد امجد کے خسر محمد ابو الحسن کی نماز جنازہ جمعہکی نماز کے بعد دو پہر دوبجے بکرم پور مسجد کے پاس ادا کی گئی۔ نمازجنازہ معروف عالم دین مولانا محمد انور رحمانی نے پڑھائی ۔ نم آنکھوں سےمرحوم اپنے آ بائی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔ اس موقع پر مولانا انوررحمانی نے کہا کہ موت برحق ہے۔ جو بھی شخص اس دنیا میں آیا اسے ایک نہایک دن اس دنیا سے رخصت ہونا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی موتسے دل کو صدمہ پہنچتا ہے اور ان کے جانے کا درد کافی دنوں تک دلوں میںمحسوس ہوتا ہے۔ معروف سماجی کارکن محمد ابو الحسن مرحوم انہیں شخصیتوںمیں سے ایک تھے۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرےاور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ مرحوم کی موت پر رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے بی بی فاطمہ ٹیچرس ٹیرینگ کالج کے سکریٹری طیب پرویز نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے والے ابو الحسن کی موت سے ضلع کے تعلیمی شعبہ میں ایک خلاء پیدا ہوا ہے۔ ان کی موت سے خالی ہوئی جگہ کو فی الوقت پر کرنا مشکل معلوم پڑ رہا ہے۔ اللہ پاک ضلع کو ان کا نعم البدل عطا کرے اور ان کو جنت میں جگہ عطا کرے۔ مرحوم کے جنازہ میں جے ڈی یو لیڈر سابق مکھیا صفدر امام، سماجی کارکن رضی الاسلام رجو، قمر اسماعیل، تنویر عبد اللہ، انجم اصغر، شوکت سرفراز، رضوان الحق گڈو، محمد نعمت، صحافی سید منظر جمیل، جہانگیر عالم، تنویر عالم تنہا، افروز عالم،مرزا ہادی حسین، فیصل عالم منو، آسنسول کے کلثوم مسجد کے امام شمیم اختر، محمد بدر الاسلام، حامد رضا خان، محمد یاسر عرفات،الحاج شاہد رضا،مظفر الحسن، صائم الزماں، مختار احمد، ماسٹر نوشاد احمد، جنید آزاد، نیرعالم نواب، محمد یوسف، عزیز الرحمن، محمد تحسین اختر، سید طفیل، اعظم جعفری، ماسٹر نسیم اختر، محمد حارث، محمد تابش، مولانا راغب انور، مرحوم کے داماد صحافی محمد فیروز عالم،محمد امجد اور محمد راشد سمیت سیکڑوں میں تعداد میں سیاسی اور سماجی کارکنان موجود تھے۔نوٹ : تصویر میں جنازہ میں شریک فرزندان توحید۔

About the author

Taasir Newspaper