Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Jan.

یروشلم،21جنوری:مغربی کنارے میں یہود آبادی کاری کے خلاف فلسطینیوں نے کئی علاقوں میں ریلیاں نکالیں جن پر قابض اسرائیلی فوج نے حملے کر دئیے۔ صہیونی فوجیوں نے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اسرائیلی کارروائیوں میں درجنوں فلسطینی زخمی اور متعدد دم گھٹنے سے بے حال ہو گئے۔فلسطین ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی جانب سے شمالی مغربی کنارے کے نابلس کے دیہات بیتا، بیت دجن اور قریوت میں ہونے والے احتجاجی مارچ کو روکنے کے بعد قابض فوج کے ہاتھوں تین فلسطینی زخمی اور 18 دم گھٹنے سے بے حال ہو گئے۔ فلسطینی مظاہرین نے یہودی آباد کاری اور نسل پرستی کی مظہر دیوار کے خلاف نعرہ بازی کی۔اسی تناظر میں اسرائیلی قابض فوج نے طولکرم میں نسل پرستی کی علامت دیوار کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا اور اس کے ساتھ موجود چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قابض فوج کی طرف سے الخلیل کے متعدد دیہات میں بستیوں کو مسترد کرنے کے لیے نکالی گئی ریلیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے جانے کے بعد درجنوں فلسطینیوں کا دم گھٹ گیا۔ قابض فورسز نے الخلیل کے جنوب میں واقع ’’مسافر یطا‘‘ کے علاقے میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

About the author

Taasir Newspaper