Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

میکسیکو میں ایک شخص کو سرعام چوک میں چوری کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

میکسیکو سٹی ،یکم جنوری:میکسیکو کی جنوبی چیا پاس ریاست میں ایک چھبیس سالہ شخص کو کاری چوری کے الزام میں ایک چھوٹے سے قصبے کے مرکزی چوک میں زندہ جلا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ میکسیکو میں ہر سال بڑی تعداد میں لوگوں کو مارائے عدالت اس طرح کی طرح کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں ایک ھجوم خود ہی کسی کو ملزم نامزد کرنے کے بعد اسے سزا سناتا اور اس سزا پرعمل درآمد کرتا ہے۔چیاپاس اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے جمعرات 29 دسمبر کوسانتیاگو ایل پنار میں جہاں مقامی گروہ رہتے ہیں اس شخص کی ہلاکت کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق، حکام کو اس شخص کی لاش ملی جو شدید جلی ہوئی تھی۔اس واقعے سے ایک ہفتہ پیشتر ھجوم نے پانچ نوجوانوں کوپکڑ کر انہیں برہنہ کردیا تھا۔ ان پربھی چوری کا الزام تھا اور انہیں باسکٹ بال کی ٹوکریوں میں برہنہ رکھا گیا تھا، تاہم انہیں بچالیا گیا تھا۔غیر سرکاری تنظیم ’کامن کوز‘ کے مطابق میکسیکو میں سالانہ سینکڑوں افراد کو مارائے عدالت موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ سنہ 2021 میں 42 قتل اور 279 قتل کی کوشش کی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق یہ رجحان اس مروجہ نقطہ نظر کی وجہ سے ہے کہ ملک میں جرائم پیشہ افراد کو بڑے پیمانے پر استثنیٰ دے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک میں جرائم کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper