Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

لندن، 25جنوری :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے فارمیٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔جنوبی افریقہ کے رسی ویندر دوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق کی 5 ویں پوزیشن ہے جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ۔آئی سی سی بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔ون ڈے فارمیٹ کے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔افغانستان کے محمد نبی اور بنگلادیش کے مہدی حسن بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پرقائم ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper