Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

نامعلوم گاڑی کی ٹھوکر سے 5 سالہ روشنی کماری کی موت ،پرچم کشائی تقریب میں اسکول جانے کے دوران پیٹھیا گاچھی کے پاس پیش آیا واقعہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Jan.

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)  اتر بیل بھرواڑہ سڑک پر پیٹھیا گاچھی چوک کے قریب 26 جنوری کو نامعلوم گاڑی کی ٹھوکر سے سنہ پور گاؤں باشندہ پون مہتو کی 5 سالہ بیٹی روشنی کماری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بچی کے والدین دلی میں رہتے ہیں۔ بچی نانا سریندر پرساد کے یہاں مئین ٹولہ پر رہتی تھی۔ 26جنوری کو محلہ کے اسکول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والی پرچم کشائی تقریب میں شرکت کرنے جا رہی تھی اسی اثناء میں بچی کو نامعلوم گاڑی نے ٹھوکر مار دی جسے مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے آنا فانا میں سنگھواڑہ سی ایچ سی لے جایا گیا۔جہاں میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چندر نے طبی معائنے کے بعد بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ بچی کی موت کی خبر سنتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہوگیا ۔ پولیس نے بچی کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ۔موقع پر پہنچے  اے ایس آئی شمبھو پرساد ٹھاکر نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper