Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

نوٹ بندی کے عمل میں کوئی خامی نہیں، حکومت کا فیصلہ درست ہے: سپریم کورٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

نئی دہلی، 02 جنوری :۔ سپریم کورٹ نے 2016 میں نوٹ بندی کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔ جسٹس ایس عبدالنذیر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کہا کہ یہ ایگزیکٹو کی اقتصادی پالیسی ہے۔ اسے پلٹا نہیں جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ لینے کے عمل میں کوئی کمی نہیں ہے۔ اس لیے اس نوٹیفکیشن کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔
بنچ نے کہا کہ پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے 52 ہفتوں کا کافی وقت دیا گیا ہے۔ اسے مزید بڑھایا نہیں جا سکتا۔ 1978 میں نوٹ بندی کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا تھا۔ اس میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی گئی۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر کو سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جسٹس ایس عبدالنذیر کے علاوہ آئینی بنچ میں جسٹس بی آر گوائی، جسٹس اے ایس بوپنا، جسٹس وی راما سبرامنیم اور جسٹس بی وی ناگرتنا شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper