Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستانی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

کراچی، 4جنوری :نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان میں مزید تاخیر ہو گئی، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان آج کیا جانا تھا تاہم مشاورت طویل ہو گئی ہے۔ون ڈے میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی پہلے ہی ون ڈے سیریز کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ذرائع کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی حارث سہیل کی شمولیت نسیم شاہ اور حارث رؤف کی فٹنس پر مزید مشاورت کرنا چاہتی ہے۔پاکستان ورلڈ کپ سپرلیگ میں چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 11 اور تیسرا اور آخری میچ 13 جنوری کو ہو گا۔

About the author

Taasir Newspaper