Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.
پٹنہ، 24 جنوری، جن نایک کرپوری ٹھاکر کی جینتی پرجنتاد ل یو کے زیراہتمام باپو سبھاگار میں منعقد کرپوری جینتی میں ریاست کی وزیرٹرانسپورٹ شیلاکماری منڈل کی قیادت میں کثیرتعداد میں پارٹی ورکروں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ ریاست کے مختلف ضلعوں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں مدھوبنی ضلع صدر ستیندرکامت، کیلو منڈل (پھلپراس)، اوپیندرکامت، بلاک صدر، سنجے مندل، گھوگھرڈیہا، رام نریش کامت، بلاک صدر، شبیر انصاری، پالی گنج، پرویز عالم، کاشی ناتھ چودھری، بھولا سنگھ، پھلپراس، سنجیو ٹھاکر، عبدالماجد، کشوری خاتون، مدھے پور، وجے جھا، یوگت کامت، راجیو منڈل، لکھی سرائے، سنجے چندرونشی، پالی گنج، راج کمار پٹیل جہان آباد، راج کمار سنگھانیا پٹنہ، انل مکھیا جی نالندہ، امیش مکھیا جی باڑھ، شری کانت مہتو مکامہ، بھجن رائے بیلہا، دھرمیندرمنڈل، محمد علی جھنجھار پور، راجن منڈل دربھنگہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
جن دیگر اضلاع سے لوگوں نے کرپوری جینتی میں شرکت کی ان میں مظفرپور، مدھے پورہ، سپول، مونگیر، ارول، بھبھوا شامل ہے۔
محترمہ شیلا کماری منڈل نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کا خیر مقدم کیا اور ان کی عزت افزائی بھی کی۔