Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

وزیر اعلیٰ نے ’سما دھان یاترا‘ کے دوران ارول اور جہان آباد ضلع میںترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ،مسائل کے حل کے لیے افسران کو ضروری ہدایات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Jan.

پٹنہ، 17 جنوری، 2023:-وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج ’سمادھان یاترا‘ کے دوران ارول ضلع میں مختلف محکموں کے تحت کیے جارہے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ ارول بلاک کے سونورشا پنچایت میں پرسادی انگلش گرام کے وارڈ نمبر 12 پہنچے اور وہاں موجود لوگوں کے مسائل کو سنا اور انہیں حل کرنے کے لیے افسران کو ہدایت دی۔ جیویکا کے فنڈڈ کاموں جیسے مشروم کی پیداوار، پودے لگانے، رشی نیر پیوریفائی واٹر سپلائی اور جیویکا دیدیوں کے ذریعے تیار کردہ سامان کے بارے نمائش کے ذریعہ جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا۔
جیویکا دیدیوںسے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیویکا دیدیاں بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ ہم لوگ آپ کو آگے لے جانے میں مصروف ہیں۔ آپ لوگ اچھی طرح سے کام کر تی رہئے ۔وہاں موجود جیویکادیدیوں نے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت تعاون ملا ہے جس کی وجہ سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کاروباری اسکیم کے مستفدین ، وزیراعلیٰ مہادلت وکاس مشن سے وابستہ لوگوں اوروزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے استفادہ کنندگان سے بات کی اور ان کے کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیا۔انہوں نے ’وزیر اعلیٰ دیہی پینے کے پانی عزائم منصوبہ‘، ’وزیر اعلیٰ گلی-نالی منصوبہ، چیف منسٹر رورل سولر لائٹ اسکیم کے کاموں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
وزیر اعلیٰ نے’ مسلسل روزگار اسکیم‘ کے تحت 22 کنبوں کو 5 لاکھ 84 ہزار 100 روپے کاعلامتی چیک دیا اوروزیر اعلیٰ انٹر پرینیر اسکیم کے تحت استفادہ کرنے والوں کو 4 لاکھ روپے کا علامتی چیک دیا۔
اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم ہر چیز کی معلومات لے رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کئے جارہے کاموں کا معائنہ کررہے ہیں۔ جو مسائل رکھے جا رہے ہیں ان پر بھی کام کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جیویکا دیدوںاور مقامی لوگوں سے بھی معلومات آپ لوگ بھی حاصل کر سکتے ہیں کہ کتنا کام کیا گیا ہے۔ ہر گھر نل کا جل پہنچادیا گیا۔ پکی گلی نالی بنائی گئی ہے۔ اب سولر اسٹریٹ لائٹس لگانے کا کام بھی تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے تاکہ رات کے وقت کسی کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جتناکام ہوا ہے وہ توٹھیک ہے، لیکن آگے اور کیا کر نا چاہئے، اس کے لیے ہم پورے بہار میں گھوم رہے ہیں۔ دورہ کے دوران میرے ذہن میں جو خیال آیا وہ ان سے کرا رہے ہیں اور یہ بھی طے کر لیا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے تاکہ لوگوں کی مزید ترقی ہو سکے۔ نل کے پانی کے حوالے سے جو بھی مسائل درپیش ہیں ان کو دور کرناہے۔ پنچایت میں جو کام ہو رہا ہے اس کو پنچایت کو ہی دیکھنا ہے۔ اگر کوئی پہلے والے نے اپنی جگہ پر تعمیر کروائی ہے تو اس کے لیے دوسری جگہ یقینی بنائی جائے تاکہ کام ہو سکے۔ یہ سب باتیں دورہ کر نے پر معلوم ہو رہی ہیں۔ اگر ہم دورہ نہیں کر تے تو ہمیں اس خامیوں کے بارے میں معلومات نہیں ملتیں، اسی لئے ہم تمام معلومات لینے کے بعدحکام کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں۔ اگر کچھ خاص ہوتا ہے تو ہم متعلقہ محکموں کو بھی کام کرنے کو کہتے ہیں۔ جب ہم یہ دورہ مکمل کر لیں گے تو ہم تمام اضلاع پر مشتمل ایک میٹنگ کریں گے۔
رام چرت مانس کے تعلق سے پیدا ہوئے تنازعہ پر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں کا ماننا ہے کہ کوئی کسی بھی مذہب کاماننے والا ہو اس میں کسی بھی طرح سے مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔ جس طرح لوگ مذہب پر چلتے ہیں،اس طرح سے مذہب پر عمل کریں۔ سب کو عزت ملنی چاہئے ۔ اس میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کی جانی چاہئے ۔ جس کو جیسے لگے اس طرح عبادت کرے ۔ ہم تو پہلے ہی سمجھا دیا ، نائب وزیر اعلیٰ نے بھی معاملہ کو واضح کر دیا ہے ۔ اب اس پر کوئی بات کر نے کا مطلب نہیں ہے ۔ ہم تو یہی کہیں گہ کہ ان تمام باتوں پر نوٹس مت لیجئے۔
گنگاندی سے گاد ہٹانے سے متعلق صحافیوں کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم شروع سے ہی گاد کو ہٹانے کے بارے میں کہتے رہے ہیں۔ سال 2017 میں ہم نے اس حوالے سے پٹنہ اور دہلی میں میٹنگیں کی تھیں۔ صرف بات کرنے سے نہیں ہوگا، اس کے لیے بیدار ہونا ہو گا۔ اگر گاد کو ہٹ جائے گا تو اسے کسی اور جگہ استعمال کیا جائے گا جس کی وجہ سے ہر جگہ پانی کی سہولت میسر ہوگی۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار آج ’سمادھان یاترا‘ کے دوران جہاں آباد پہنچے اوروہاں بھی مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وہ ماندل پنچایت کے پکری مہادلت ٹولہ میں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے افسران کو ہدایت دی۔ انہوں نے گورنمنٹ اپ گریڈڈ مڈل ا سکول پکری کا بھی جائزہ لیا۔ساتھ ہی ماڈل آنگن واڑی، پکری کا بھی جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران آنگن واڑی مراکز میں فراہم کی جانے والی خوراک اور تعلیم سے متعلق معلومات حاصل کی۔ ساتھ ہی دیہی صحت اور صفائی کے تعلق سے لگائے گئے اسٹال کو دیکھا ۔ وزیر اعلیٰ نے ’مسلسل روزگار اسکیم‘ کے تحت ماہی پروری، بھینس پالنے اور بکری پالنے کا کام کررہے لوگوں سے بات کی۔ساتھ میک اپ شاپ، گروسری شاپ کھولنے والی خاتون سے اس سکیم کے فوائد کے بارے میں بھی معلومات لی۔ وزیر اعلیٰ نے لوہیا ’صفائی منصوبہ‘ کے تحت کمیونٹی ٹوائلٹس، ہنڈپمپ اور سوختہ وغیرہ کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے افسران سے کہا کہ اس خطہ میں نیرا کی پیداوار کے لئے اچھے امکانات ہیں۔ لوگوں کو اس کے لیے ترغیب دیں۔ نیرا کی پیداوار سے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے مندل گرام میں مندل نوکا وہار کی تختی کی نقاب کشائی کی اور اس کا افتتاح کیا۔ اس دوران حکام سے کہا کہ وہ اس تالاب کو بہتر انداز میں خوبصورت بنائیں۔ چھٹھ گھاٹ کا بھی انتظام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جل ، جیون ،ہریالی کے تحت پانی کے تحفظ اور ہریالی کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ ہر ایک کی زندگی تب ہی محفوظ ہے جب پانی اور ہریالی ہو۔وزیر اعلیٰ نے بہار دلت مہاوکاس مشن کی لڑکیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ سماج کی اصلاح مہم کو جاری رکھیں اور لوگوں کو شراب نہ پینے کی ترغیب دیں۔ محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو آدرش گرام پنچایت مندیل کے پنچایت سرکار بھون کے احاطے میں محکمہ تعلیم کی طرف سے معذور بچوں کو مرکزی دھارے سے جوڑنے کے لیے کیے جا رہے کام کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو جانکاری دی۔ وزیراعلیٰ نے معذور بچوں کے لیے ٹرائی سائیکل ،معذوری پنشن کی منظوری کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے معذور بچوں سے بات کی اور ان کے مسائل بھی جانے۔ نیز افسران سے کہا کہ ان کی سہولیات کے لیے جو بھی ممکن ہو سکے کریں۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کے ذریعہ کے گزر بسر کے لیے تیار کردہ مختلف مصنوعات کے بارے میںمعلومات حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کو 45 لاکھ 18 ہزار روپے کا علامتی چیک پیش کیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے دورہ کا مقصد ہے کہ حکومت کے ذریعہ جو کام ہوئے ہیں اس میں کتنی پیش رفت ہوئی ہے اور کتنا کام باقی ہے ،اسے دیکھنا۔سات عزائم 1اور سات عزائم 2کے تحت حکومت کے ذریعہ بہت کام کرائے گئے ہیں۔لوگوں کی ترقی اور سہولت کے لیے اور کیا کیاکام کیا جانا ہے اسکا جائزہ لینے اور مطالعہ کرنے کے لیے ہم لوگ گھوم رہے ہیں۔ تمام لوگوں سے ملاقات کر کے ان کی باتوں کو سنتے ہیں۔ لوگوں کی ایک ایک بات نوٹ کی جاتی ہے۔ ہم حکام کو اسے دیکھنے کے لیے کہتے ہیں۔ مجھے یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے۔ حکومت کے ذریعہ کئے جارہے کام کو دیکھنے کے بعد ہم حکام کو کچھ تجاویز دیتے ہیں۔
رام چرت مانس تنازعہ پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سب فالتو چیزہے۔ مذہب کے معاملے میں کسی کو کسی طرح کی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ہندو، مسلم، سکھ ، عیسائی ،کوئی بھی مذہب ہو،کسی کو بھی اس میں مداخلت نہیں کر نی چاہئے۔ یہ اچھی بات نہیں ہے۔جنہوں نے اس طرح کی بات کی ہے ان کو نائب وزیر اعلیٰ نے بھی کہہ دیا ہے ۔ جس کو جیسے دل کر تا ہے ویسے عبادت کرتا ہے۔ اس میں کسی کو بھی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے اپنے طریقے سے عبادت کرنے کا حق ہے۔ کوشش کرنی چاہیے کہ آپس میں کسی قسم کا جھگڑا نہ ہو۔ بہار میں ہم لوگوں کی کوششوں کے نتیجے میں آپس میں تقریباً کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ مذہب کے معاملے میں اگر کوئی بولتا ہے تو مجھے اچھا نہیں لگتا۔ ہم ان تمام معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔اس سوال پر کہ کیا وزیر کو اپنا بیان واپس لے لینا چاہیے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم انہیں یہ بات کہہ چکے ہیں۔ اب تو ان کی پارٹی کی جانب سے بھی کہہ دیا گیا ہے۔ ان سب چیزوں کے بارے میں آپ لوگ زیادہ بات مت کیجئے۔
عظیم اتحاد میں اتحاد کی بات پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر کسی فرد کے ذہن میں کوئی بات آتی ہے اور وہ کچھ بولتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اتحاد اور پارٹیوں میں کسی قسم کی کو ئی بات ہے ۔ پارٹیوں میں اس طرح کی کوئی بات نہیںہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ بہار میں مہاراشٹر کے واقعہ کو دہرانے کی بات کہنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔ وہ لوگ خوشی منائیں۔ عوام ہی مالک ہو تے ہیں۔ ہم کام کرتے رہتے ہیں۔ جس کو جو ذہن میں آئے وہ کہے۔ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہم کام کرتے رہتے ہیں۔
مسٹر اپیندر کشواہا کے بیان پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری پارٹی کے قومی صدر آپ کو بتائیں گے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ ہماری پارٹی میں ان سب باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ کون کیا بول رہا ہے، ہم سے ملاقات کریں گے تو ہم ان سے پوچھ لیں گے۔ ہماری پارٹی کے قومی صدر ان سب باتوں پر بول ہی دیتے ہیں۔ہماری پارٹی کی ممبر سازی مہم شروع چلائی گئی۔ پارٹی ارکان کی تعداد 75 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ پارٹی کے تمام لوگ کام کر تے رہتے ہیں۔ آپ جہاں بھی جائیں ہماری پارٹی کے لوگ وہاں نظر آتے ہیں۔
’سمادھان یاترا ‘کے دوران مالیات ،کمر شیل ٹیک و پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجئے کمار چودھری ، آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمار جھا ، ایس سی ، ایس ٹی فلاح کے وزیر اور جہان آباد ضلع کے انچارج وزیر جناب سنتوش کمار سمن، رکن پارلیمنٹ جناب چندیشور پرساد چندراونشی، رکن اسمبلی جناب سدے یادو، رکن اسمبلی جناب ستیش کمار، قانون ساز کونسل کے رکن جناب کمود ورما، سابق رکن اسمبلی جناب راہل کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، ڈی جی پی مسٹر آر ایس ایس بھٹی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب دیپک کمار سنگھ، سکریٹری محکمہ سماجی فلاح مسٹر پریم سنگھ مینا، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، دیہی ترقیات محکمہ کے سیکریٹری مسٹر بالامورگن ڈی، سکریٹری، ایس سی ،ایس ٹی بہبود کے سیکریٹر جناب دیویش سہرا، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی، جناب گوپال سنگھ، جیویکا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و مشن ڈائریکٹر جل-جیون-ہریالی مہم مسٹر راہل کمار۔، کمشنر مگدھ ڈویژن مسٹر میانک بر برے، انسپکٹر جنرل آف پولیس مگدھ رینج مسٹر چھتر نیل سنگھ ، ڈی ایم جہان آباد مسٹر رچی پانڈے ، ڈی ایم ارول مسز جے پریہ درشنی ،ایس پی جہان آباد مسٹر دیپک رنجن ، ایس پی ارول محمد قاسم سمیت دیگر سینئر افسران موجوتھے۔

About the author

Taasir Newspaper