Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

وزیر اعلیٰ نے ضلع کے 31ویں پولیس اسٹیشن کرپوری گرام کا افتتاح کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.

سمستی پور 24 جنوری، :سمستی پور, جننائک کرپوری ٹھاکر کی 99 ویں برسی پر بہار حکومت کے وزیر اعلی نتیش کمار منگل کو  کرپوریگرام پہنچے اس موقع پر انہوں نے ضلع کے 31 ویں پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا، سب سے پہلے انہوں نے چراغ روشن کیا، اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر کارپوری گرام پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے وہاں موجود پولیس سپرنٹنڈنٹ ونے تیواری سے اسٹیشن ہیڈ کے بارے میں پوچھا، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ایک خاتون افسر کو اسٹیشن ہیڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرد افسر کو بھی دیا جائے اس موقع پر بہار حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو, وزیر خزانہ وجے کمار چودھری، محصولات اور زمینی اصلاحات کے وزیر آلوک کمار مہتا کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ یوگیند سنگھ، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر اکھلیش کمار سنگھ، سب ڈویژنل افسر رویندر کمار دیواکر، ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایس پی امیت کمار سنگھ، صدر ڈی ایس پی محمد شہبان حبیب فخری، مفصل تھانہ صدر پروین کمار مشرا، کرپوریگرام کے نئے تھانہ صدر انیشا سنگھ، ایڈیشنل پولیس اسٹیشن صدر امتیاز الحق خان، ایڈیشنل پولیس اسٹیشن صدر پرینکا کماری، اے ایس آئی، رام توکیا سنگھ اور نیول کشور گپتا موجود تھے!  بتایا جاتا ہے کہ ایڈیشنل تھانہ صدر امتیاز الحق خان امن و امان کا کام دیکھیں گے جبکہ پرینکا کماری تحقیقی کام کریں گی بتا دیں کہ کرپوری ٹھاکر کی برسی کے موقع پر مفصل تھانے سے کرپوریگرام تھانے کو الگ کر دیا گیا ہے، اس تھانے میں سمستی پور بلاک کی دس پنچایتوں کو شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کرپوریگرام، آدھار پور، باغی، سنگھیا خورد، نیرپور، پناس، کون وجیت پور، بیلہ، شمبھوپتی، اور وکرم پور بانڈے پنچایتیں شامل کی گئی ہیں

About the author

Taasir Newspaper