Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ووٹنگ جیسا کچھ نہیں، ووٹ ڈالیں ضرور” مطلب ووٹنگ ہے اہم چیز : ضلع الیکشن آفیسر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

13ویں قومی ووٹرس ڈے موقع پر نوازے گئے بہترین کام کرنے والے کئی بی ایل او
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مقامی ملٹی پرپس ہال میں ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر روہتاس دھرمندر کمار کی صدارت میں 13ویں قومی ووٹرس ڈے کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر شیکھر آنند، ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر پرساد سنگھ اور دیگر ضلعی سطح کے افسران، بی ایل اوز موجود تھے ۔ سال 2011 میں پہلی بار قومی ووٹر ڈے کا اہتمام کیا گیا تھا جسکے بعد سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ یوم تاسیس کے طور پر مسلسل قومی ووٹر ڈے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اس بار قومی ووٹر ڈے کا مرکزی موضوع ہے “ووٹنگ جیسا کچھ نہیں، ووٹ ڈالیں ضرور” جسکا مطلب ہے کہ ووٹنگ سب سے اہم چیز ہے ۔ روہتاس ضلع کے تحت خصوصی مختصر نظرثانی پروگرام 2023 میں 23350 لوگوں کے نام شامل کیے گئے ہیں جسمیں 11715 مرد اور 11634 خواتین شامل ہیں، شامل کئے گئے ووٹرس میں سے 16482 ووٹرز 18-19 سال کی عمر کے ہیں، اب روہتاس ضلع کے تحت 22 لاکھ 25 ہزار 926 ووٹرز ہیں، جنمیں 1163969 مرد اور 1061892 خواتین ہیں ۔اور ووٹروں کی 65 دیگر کیٹیگریز ہیں ۔ قومی ووٹر ڈے کے موقع پر بہترین کام کرنے والے ہر ودھان سبھا کے 3 بی ایل اوز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، اس طرح کل 21 بی ایل او کو ضلع الیکشن آفیسر نے اعزاز سے نوازا ۔ اس موقع پر موجود تمام لوگوں کو پی ڈبلیو ڈی آئی کان مسٹر ششی کانت پانڈے نے حلف دلایا اور آخر میں خود انہیں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے لباس دے کر ان کا اعزاز بخشا ۔ ایک پیغام کے تحت ایک نشریہ پیش کیا گیا، میں بھارت ہوں ایک شاندار گیت گایا گیا ۔ مذکورہ موقع پر قومی/ ریاستی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے صدر اور سکریٹری، میڈیا پرسن، ویمنس کالج کی طالبات، جیویکا دیدی این سی سی کی طالبات نے حصہ لیا ۔ آخیر میں ڈپٹی کلکٹر لینڈ ریفارمس، سہسرام ​​کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا ۔

About the author

Taasir Newspaper