Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

پاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ کافی زیادہ ہے: کین ولیمسن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

نئی دہلی ،یکم جنوری :نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ کافی زیادہ ہے، جب سے کرکٹ کھیل رہا ہوں پاکستان سے حیران کْن ٹیلنٹ آتا دیکھا ہے۔ کین ولیمسن نے مذکورہ خیالات کا اظہار ایک پاکستانی چینل کو دیئئے گئے انٹرویو کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اہم کھلاڑی ان فٹ بھی ہوں تو پاکستانی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر کافی اچھا لگا، پچھلا میچ بہت زبردست ہوا، ہم نتیجہ حاصل کر سکتے تھے۔کین ولیمسن نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے کنڈیشنز کے مطابق پلاننگ کریں گے، پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔کیوی کرکٹر نے کہا کہ ہر جگہ مختلف کنڈیشنز کا ملنا ٹیسٹ کرکٹ کو چیلنجنگ بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ نے حال ہی میں پاکستان میں زبردست کرکٹ کھیلی، آج کل کی بڑھتی ہوئی کرکٹ میں تینوں فارمیٹ کے لیے تیار رہنا چیلنج ہے۔کین ولیمسن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ہر ٹیم اپنی اسٹرینتھ کے حساب سے حکمتِ عملی اپناتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper