Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

پجارا-انادکٹ اچانک ٹیم سے ڈراپ، آر جڈیجہ کی میدان میں واپسی طے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

رنجی ٹرافی ،23جنوری:ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے۔ دراصل ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ طویل عرصے سے چوٹ کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، لیکن وہ جلد ہی میدان میں نظر آئیں گے۔ تمل ناڈو کی ٹیم منگل کو رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے سامنے میدان میں اترے گی۔ رویندر جڈیجہ اس میچ سے واپس آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ چنئی میں کھیلا جائے گا۔ رویندر جڈیجہ ٹیم کے ساتھ چنئی پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی آل راؤنڈر نے ٹویٹ کرکے ا س کی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ سوراشٹرا ٹیم کے باضابطہ کپتان انادکٹ اس میچ میں نہیں ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق سوراشٹرا کے ریگولر کپتان انادکٹ کے علاوہ چیتیشور پجارا تمل ناڈو کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دراصل دونوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔وہیں اس میچ سے رویندر جڈیجہ انجری کے بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چیتشور پجارا کو آسٹریلیا کیخلاف آئندہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پیش نظر آرام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ کی بات کریں تو اس اسٹار آل راؤنڈر نے اپنا آخری میچ اگست 2022 میں کھیلا تھا۔اس کے بعد سے ہندوستانی ٹیم کے یہ آل راؤنڈر انجری کی وجہ سے کرکٹ کے میدان میں نظر نہیں آئے۔اہم بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی کھیلے گی۔ اس سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ وہیں اس سیریز سے قبل رویندر جڈیجہ کی واپسی ٹیم انڈیا کے لیے راحت کی بات ہے۔ دراصل ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے پیش نظر بارڈر-گاوسکر ٹرافی بہت اہم ہے۔ خاص طور پر ہندوستانی ٹیم کے لیے۔ تاہم یہ تقریباً طے ہے کہ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلے گا۔ جب کہ ٹیم انڈیا بارڈر گواسکر ٹرافی جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا چاہے گی۔اس وقت آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

About the author

Taasir Newspaper