Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

پریمیئر لیگ: ایسٹن ولا نے میزبان ٹوٹنہم ہاٹس پور کو 2-0 سے شکست دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

لندن، 2 جنوری : اتوار کو پریمیئر لیگ کے میچ میں ایسٹن ولا نے میزبان ٹوٹنہم ہاٹسپر کو 2-0 سے شکست دی۔اس جیت کے ساتھ ہی ایسٹن ولا اب پوائنٹس ٹیبل میں 21 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے۔ اس نے 17 میں سے چھ میچ جیتے، آٹھ ہارے اور تین ڈرا ہوئے۔ سات میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنے والی ہاٹ پور 30 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس نے اپنے 17 میں سے نو میچ جیتے ہیں۔ اسے پانچ میں شکست ہوئی ہے اور تین میچ ڈرا ہوئے ہیں۔اس میچ کا پہلا ہاف بے سود رہا۔ دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
میچ کے 50ویں منٹ میں ایمیلیانو بوینڈیا نے گول کیپر ہیوگو لوریس کی غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور شاندار گول کر کے ایسٹن ولا کو 1-0 سے آگے کر دیا۔ ڈگلس لوئز نے 73ویں منٹ میں ولا کی برتری کو دوگنا کر دیا اور یہی فیصلہ کن اسکور ثابت ہوا۔ٹوٹنہم بدھ کو کرسٹل پیلس سے کھیلے گا جبکہ اسی دن ولا کا مقابلہ وولور ہیمپٹن سے ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper