Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

چلتی بائک پر بندر نے لگائی چھلانگ ، بی جے پی کے ضلع نائب صدر اور انکی اہلیہ زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)  دربھنگہ۔ مظفر پور این ایچ 27 پر بھراٹھی کے قریب سوموار کو چلتی بائک پر درخت پر بیٹھے بندر نے چھلانگ لگا دی جسکے سبب بائک سوار بی جے پی کے ضلع نائب صدر رام پورہ گاؤں باشندہ وجے کمار چودھری کا توازن بگڑ گیا جس سے حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس واقعہ میں اُنکی اہلیہ اور خود بھی  شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ ہیلمیٹ پہنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گئے۔حادثے کے بعد زخمی میاں بیوی کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں میڈکل آفیسر ڈاکٹر پریم چندر کی قیادت میں ڈاکٹروں نے دونوں کا علاج کیا اور بہتر علاج کے لئے دربھنگہ ریفر کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں دربھنگہ سے اپنے گھر رام پورہ لوٹ رہے تھے اسی اثناء میں جیسے ہی این ایچ پر بھراٹھی کے قریب پہنچے سڑک کنارے درخت پر موجود ایک بندر نے  چلتی بائک پر چھلانگ لگا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایم ایل اے جیویش کمار نے میڈیکل آفیسر پریم چندر سے اُنکی خیروعافیت لی اور زخمی وجے چودھری سے بات کر انکو تسلی دی۔ میڈیکل انچارج نے بتایا کہ اُنکی حالت ٹھیک ہے جگہ جگہ زخم ہونے سے پریشانی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper