Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.
دربھنگہ(فضا امام 25 جنوری:- ڈی ایم سی ایچ میں 24 نئے ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے۔ سبھی کو سینئر ریذیڈنٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں سے 10 ڈاکٹروں نے سپرنٹنڈنٹ آفس میں اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔سپر اسپیشلٹی سہولیات شروع کرنے کے لیے ڈاکٹر اشرف اعظم کارڈیالوجی اورڈاکٹر محمد وہاج کو پلاسٹک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سے جلد ہی مریضوں میں سپر اسپیشلٹی علاج کی امید پیدا ہوئی ہے۔ دوسری جانب اینستھیزیا کے شعبہ میں ڈاکٹر کرشنا کانت ٹھاکر اور ڈاکٹر گنیش کمار رام، ای این ٹی میں ڈاکٹر پرینکا کماری اور ڈاکٹر وسیم احمد، شعبہ نفسیات میں ڈاکٹر ابھیشیک شرن، ریڈیو ڈائیگنوسس میں ڈاکٹر ادے کمار اور ڈرمیٹولوجی شعبہ میں ڈاکٹر ابھیشیک کمار اور ڈاکٹر دھننجے کو تعینات کیا ہے۔