Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

کرپوری جینتی میں کثیر تعداد میں شریک ہوں گے اقلیتی طبقہ کے لوگ: سلیم پرویز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

پٹنہ: جنتادل یو اقلیتی سیل کے صدر و قانو ن ساز کونسل کے سابق کارگزار چیئرمین سلیم پرویزنے کہا ہے کہ کل 24 جنوری کو باپو سبھاگار میں منعقد کرپوری جینتی تقریب میں اقلیت طبقہ کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
آج یہاں تیاری کے سلسلے میں ریاستی دفتر میں پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف ضلعوں اور شہروں سے اقلیتی طبقہ کے لوگ بسوں و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں سے آج رات ہی پٹنہ پہنچ رہے ہیںاوررات میں ودیا پتی بھون کے پیچھے بھارتی منڈپم میں قیام کے بعد صبح گیارہ بجے جلوس کی شکل میں باپو سبھاگار کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امسا ل کی کرپوری جینتی تاریخ ساز ہوگی۔ جس میں اقلیتی طبقہ کے علاوہ دیگر تمام طبقہ کے لوگوں کی حصہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کی کامیابی کے لئے پارٹی کے لوگ زور و شور سے محنت کر رہے ہیں۔ تیاری کا جائزہ لینے کے لئے منعقد آج کی میٹنگ میں اقلیتی سیل کے نائب صدر و ترجمان اشرف انصاری، غلام غوث راعین، دانش رضا، شگفتہ پروین، یاسمین خان، سید نہال احسن، اسامہ محبوب، نوشاد خان، منا انصاری، پروفیسر اقبال، عتیق الرحمن، محمد شفیع اور صابر صدیقی کے نام قابل ذکر ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper