کرپوری ٹھاکر غریبوں و پسماندوں کے سچے ہمدرد تھے: سلیم پرویز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.

پٹنہ: جنتادل یو اقلیتی سیل کے صدر و قانو ن ساز کونسل کے سابق کارگزار چیئرمین سلیم پرویزکی قیادت میں بڑی تعداد میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان نے آج باپو سبھاگار میں منعقد کرپوری جینتی تقریب میں حصہ لیا۔
ریاست کے مختلف ضلعوں اور شہروں سے اقلیتی طبقہ کے لوگ بسوں و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں سے پٹنہ پہنچےاوررات میں ودیا پتی بھون کے پیچھے بھارتی منڈپم میں قیام کے بعد صبح گیارہ بجے جلوس کی شکل میں باپو سبھاگار کے لئے روانہ ہوئے۔
جناب سلیم پرویز نے کہا کہ کرپوری ٹھاکرجینتی تاریخ ساز رہی ۔باپو سبھاگارمیں جگہ کی کمی کی وجہ کر بڑی تعداد میں لوگ سڑک پر بھی موجود رہے۔
کرپوری جینتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر غریبوں و پسماندوں کے مسیحا تھے اور ان کے سچے ہمدرد تھے۔ ان کے دل میں غریبوں کے لی ¿ے درد تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نتیش کمار بھی اسی طرح غریبوں ، پسماندوں کے علاوہ تمام طبقوں کا خیال رکھتے ہیں۔
کرپوری جینتی میں دیگر لوگوں کے علاوہ اقلیتی سیل کے نائب صدر و ترجمان اشرف انصاری، غلام غوث راعین، دانش رضا، شگفتہ پروین، یاسمین خان، سید نہال احسن، اسامہ محبوب، نوشاد خان، منا انصاری، پروفیسر اقبال، عتیق الرحمن، محمد شفیع اور صابر صدیقی نے بھی حصہ لیا۔