Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

کٹیہار کے کالی گنج میں بغیر جہیز کے عقد نکاح کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Jan.

سمستی پور مورخہ 17/جنوری  (محمد خورشید عالم  ) اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جہیز مسلم سماج کا بڑا ناسور بن چکا ہے ، اس کی وجہ سے لاکھوں لڑکیاں گھروں کی چہار دیواری میں اپنے مستعار حیات کے قیمتی لمحات کو بسر کر رہی ہیں اور مسلم سماج کی بری رسوم پر ماتم کر رہی ہیں ۔ انہیں تباہ کن اثرات اور مسلم سماج میں بڑھتے ہوئے موذی امراض کو دیکھتے ہوئے کٹیہار کے منشاہی حلقہ سے انسداد رسم جہیز کی مہم گزشتہ ایک مہینے سے چلائی جا رہی ہے اور اس کے مثبت اثرات رونما بھی ہو رہے ہیں ۔ اس کی سب سے بڑی مثال کالی گنج کٹیہار میں دیکھنے ملی ،جہاں دلہا بغیر جہیز کے شرعی نکاح کیا ۔علاقے کے  معروف عالم دین مولانا جمال الدین سلفی صاحب بہ نفس نفیس عقد نکاح میں موجود تھے اور انہوں نے بتایا کہ ” مورخہ 16 جنوری 2023 روز سوموار “گلناز خاتون بنت عبدالمنان کاری کوسی باندھ(کالی گنج)جومیری چھوٹی سالی ہوتی ہے “کانکاح جناب ماسٹر معین خان بن ماسٹرمحمود علالم منجھیلی سونیلی ( پورنیہ ) سے ہوا۔دلہاصاحب جہیز میں کچھ بھی نہیں لیایہاں تک کہ ایک جوڑاکپڑاتک نہیں لیا۔باراتی 12آدمی آئے تھے۔ اورشادی مسجد کے اندر ہوئی۔نکاح شیخ سلیم الدین مدنی حفظہ اللہ نے پڑھایا۔ واضح ہوکہ معین خان نے اپنی اہلیہ کوتقریباّڈیڑہ لاکھ کے زیور اورنقدپندرہ ہزارروپے مہرمیں اداکئے ہیں۔اسی طرح ایک نکاح رتن پور منشاہی کٹیہار میں بھی ہوا جو شرعی طریقے سے بغیر جہیز کے ہوا اور دو نکاح لہسا منشاہی میں بغیر جہیز اور باراتیوں کے ہوئے ۔ ایک مولانا مطیع الرحمن سلفی صاحب کی صاحبزادی اور جناب سعود عالم صاحب کی صاحبزادی۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ جو مہم نیک نیتی کے ساتھ شروع کی جائے اس میں اللہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے اور وہ کامیاب ہوتی ہے ۔ اس موقع پر مولانا سلیم الدین مدنی نے لوگوں سے اپیل کیا کہ آپ نکاح کم خرچ اور اسلامی نقطہ نگاہ سے کریں اور نوجوانوں کو اس پر ابھاریں تاکہ مسلم سماج کے اندر جو جہیز کا روگ پھیل چکا ہے اسے کم کیا جائے اور مسلم امہ کو بری رسومات سے بچایا جائے ۔ واضح رہے کہ 15/ دسمبر 2022ء کو منشاہی پروگرام کے  بعد مولانا جمال الدین سلفی صاحب نے  علماء ودانشورانِ قوم کوساتھ لے کر پندرہ سے زائد انسدادجہیزکے بارے میں پروگرام کرچکے ہیں اور قریہ قریہ سرکردہ لوگوں کو لے کر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper