Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

کیا روہت – کوہلی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کے لیے مشکلات پیدا کریں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

نئی دہلی ، 8 جنوری :سری لنکا کیخلاف T20 سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اب ون ڈے سیریز کے لیے پوری طرح تیار نظر آ رہی ہے۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 10 جنوری سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم سری لنکا سے ٹکرائے گی۔ اس سیریز میں روہت شرما کے ساتھ وراٹ کوہلی بھی ٹیم انڈیا کا حصہ ہیں۔ روہت شرما اور کوہلی دونوں ہی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ دونوں کے اعداد و شمار کیا کہتے ہیں۔روہت شرما سری لنکا کیخلاف اب تک کل 46 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں کی 45 اننگز میں انہوں نے 46.25 کی اوسط سے 1665 رنز بنائے ہیں۔ اس میں ان کا ہائی اسکور 264 رنز رہا ہے۔ یہ نہ صرف سری لنکا کے خلاف ہے بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا سکور ہے۔ انہوں نے یہ اننگز 2014 میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلی تھی۔روہت نے سری لنکا کیخلاف ایک نہیں بلکہ دو بار ڈبل سنچری ٹھونکی ہے۔ دوسری بار انہوں نے سری لنکا کیخلاف 2017 میں موہالی میں 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 6 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی ہر ٹیم کیخلاف جارحانہ کھلاڑی نظر آتے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف ون ڈے میں ان کے اعداد و شمار بھی چونکا دینے والے ہیں۔ کوہلی نے سری لنکا کیخلاف اب تک 47 ون ڈے کھیلے ہیں۔ ان میچوں کی 46 اننگز میں انہوں نے 60 کی اوسط سے 2220 رنز بنائے ہیں۔ اس میں انہوں نے 8 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ہائی اسکور 139* رنز ہے۔ ونڈے کیلئے ٹیم انڈیا اس طرح ہے۔ روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، شوبھ من گل،سوریہ کمار یادو، شریس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل، کل دیپ یادو، اکشر پٹیل، محمد شامی، محمد سراج، عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ۔

About the author

Taasir Newspaper