Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

کے ایل راہل کی شادی میں سلمان-شاہ رخ کی شرکت کا امکان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

ممبئی ،20جنوری : کرکٹر کے ایل راہل اور بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی میں صرف تین دن باقی ہیں۔ اس اسٹار جوڑے کی شادی 23 جنوری کو کھنڈالہ میں ہوگی۔ سنیل شیٹی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کی بیٹی کی شادی میں صرف انتہائی قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے۔ اس وقت کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی کی شادی میں شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شاہ رخ خان، وراٹ کوہلی اور سلمان خان جیسی مشہور شخصیات کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کر سکتی ہیں۔اگرچہ سنیل شیٹی نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور کوہلی ان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے۔ لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی کی شادی میں سلمان، شاہ رخ اور کوہلی جیسی مشہور شخصیت ضرور شرکت کریں گے۔ ان دنوں راہل اور اتھیا کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سنیل شیٹی کے قریبی لوگوں نے کھنڈالہ آنا جانا شروع کر دیا ہے۔ شادی کی تقریب 21 جنوری سے شروع ہوگی۔ اس دن لیڈیز نائٹ سنگیت کی تقریب منعقد ہوگی۔ سنیل شیٹی نے مہمانوں کے لیے شاندار انتظامات کیے ہیں۔خیال رہے کہ سنیل شیٹی اپنی بیٹی کی شادی کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔

About the author

Taasir Newspaper