Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

گرامین ڈاک سیوک کی جانب سے جالے پوسٹ آفس میں سبکدوش ڈاک پالوں کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Jan.

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی): دیانتداری ، خلوص اور فرض شناسی ایسی انسانی صفات ہیں جو اگر کسی میں موجود ہوں تو اُس کی قدرو احترام کرنے پر لوگ مجبور ہو جاتے ہیں ۔ مذکورہ باتیں مقامی بلاک کے جالے پوسٹ آفس میں گرامین ڈاک سیوک کی جانب سے منعقدہ الوادعیہ تقریب میں کھڑکا کے ڈاک پال رادھا کرشن جھا نے کہی۔4 ڈاک پالوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے اعزاز میں یہاں مختلف ڈاک پالوں نے  الوادعیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں انہیں متھلامچل کی روایت کے مطابق پاگ ،شال اور کپڑے دیکر اعزاز بخشا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے دوگھرا کے ڈاک پال محمد فضل عالم ،راڑھی کے بیکنٹھ نارائن جھا، شیوچندر جھا اور رام گیانی یادو کی سب پوسٹ آفس میں خدمات قابل رشک رہے ہیں۔انہوں نے سبھی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح مستقبل بھی ان کا شاندار رہے۔ کترول سب پوسٹ آفس کے ڈاک پال ویمل کمار یادو کی صدارت اور دوگھرا سب پوسٹ آفس کے ڈاک پال آفتاب عالم کی نظامت میں منعقدہ الوداعیہ تقریب سے پرویندر کماریادو پوسٹ ماسٹر نیاٹول ،ویریندر پرکاش پوسٹ ماسٹر راڑھی، راجدیو ساہ پوسٹ ماسٹرریونڈھا اورکیدار ناتھ پرساد ڈاک پال ریونڈھا نے بھی خطاب کئے۔انہوں نے چاروں کی طویل اور شاندار ڈاک خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی دیانتدادارانہ خدمات کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے ۔نامساعد حالات میں بھی ان لوگوں نے ڈاک خدمات کو متاثر نہیں ہونے دیا۔انہوں نے اپنے کام کے تئیں جس طرح کے نظم و نسق کا مظاہرہ کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ہمیں ان سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیئے۔
جبکہ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے دوگھرا کے ڈاک پال فضل عالم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا  کہ انہوں نے اپنی بساط کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہر ممکن کو شش کی ہے ۔قدرتی آفات کے دوران بھی مسلسل وہ اپنا فرض بنھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ 36 سالہ ڈاک خدمات کے دوران دوگھرا اور دیگر سب برانچوں میں جو محبت ملی اس کو بھلا نہیں سکتا ۔میں پورے اخلاص کے ساتھ پوسٹ آفس سے جڑا رہوں گا اور سرپرست کی حیثیت سے بہتر رہنمائی کرتا ہوں گا۔

About the author

Taasir Newspaper