Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Jan.
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) سمری تھانہ حلقہ کے ارئی گاؤں باشندہ گنیش سہنی کے بیٹے 32 سالہ اشوک سہنی نے بلیڈ سے اپنا گلا ریت کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ جمعرات کی شب اتر بیل۔ بشن پور سڑک پر ارئی گاؤں کے قریب سڑک کنارے زخمی حالت میں متاثرہ نوجوان بیہوشی کی حالت میں پڑا ہوا ملا تھا۔جائے واردات پر ہی خودکشی کی کوشش میں استعمال بلیڈ بھی پایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سمری تھانہ کی گشتی گاڑی نوجوان کو لہو لوہان حالت میں سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جسے ابتدائی علاج کے بعد میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چندر نے نوجوان کی حالت تشویشناک قرار دیکر ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا ۔تاہم ڈاکٹر رضوان کے یونٹ میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹر نیہا اوٹی اسسٹنٹ سریش کی فوری علاج سے نوجوان کی جان بچ گئی۔ زخمی نوجوان سے پوچھے جانے پر بتایا کہ گاؤں کے مندر کے پاس منعقدہ سرسوتی پوجا میں میرا سب سے زیادہ تعاون رہا پھربھی گاؤں کے سیفی سہنی کے بیٹے دیپا اپنے چار پانچ ساتھیوں کے ساتھ مُجھے مار پیٹ کر پوجا کی جگہ سے بھگا دیا جسکی وجہ سے میں غمگین ہو کر سڑک کنارے جا کر خود گلا ریت کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔باہر سے گاؤں سرسوتی پوجا منانے کے لئے گھر آیا تھا۔ تھانہ صدر شمشاد احمد خان نے بتایا کہ زیرِ علاج نوجوان کے فرد بیان پر کارروائی کی جا رہی ہے۔