Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

گل نے ایک اور سنچری لگاکر تاریخ رقم کی، بابرکے عالمی ریکارڈ کی برابری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.

اندور ؍نئی دہلی ،24جنوری: انڈیااور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے سیریز میں اوپنر بلے باز شوبھ من گل شاندار فارم میں نظر آئے۔ تین میچوں کی سیریز میں ان کے بلے سے ایک ڈبل اور ایک سنچری نکلی ہے۔ تین میچوں کی ونڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملہ میں گل نے تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے عالمی ریکارڈکی برابری بھی کرلی ہے۔گل نے نیوزی لینڈ کیخلاف اس سیریز میں مجموعی طور پر 360 رنز بنائے ہیں۔ 2016 میں بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین و نڈے سیریز میں مجموعی طور پر 360 رنز بنائے۔ اب گل نے بابر اعظم کے اس عالمی ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ گل اس معاملے میں دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے امرئُ القیسنے 2018 میں زمبابوے کیخلاف تین ونڈے سیریز میں 349 رنز بنائے تھے۔نیز اس فہرست میں کوہلی بھی 283 رنز بنا کر 18 ویں نمبر پر موجود ہیں، وہ اس سے قبل سری لنکا کیخلاف کھیلی گئی سیریز میں یہ اعداد و شمار حاصل کر چکے ہیں۔ اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔ بابر اعظم (پاک) 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 360 رنز ،شوبھ من گل (انڈیا) 2023 میں نیوزی لینڈ کیخلاف 360۔امرئُ القیس (بنگلہ دیش) 2018 میں زمبابوے کیخلاف 349 رنز ،کوئنٹن ڈی کاک (جنوبی افریقہ) 2013 میں بھارت کے خلاف 342 رنز۔مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ) نے 2013 میں انگلینڈ کے خلاف 330 رنز ۔

About the author

Taasir Newspaper