Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

گل ونڈے رینکنگ میں 20 درجے کی چھلانگ لگا کر کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

نئی دہلی ، 25جنوری : نیوزی لینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 360 رنز بنانے کے بعد گل بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر 6 پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ ونڈے رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔ یہاں خاص بات یہ ہے کہ وہ فارم میں موجود بلے باز وراٹ کوہلی کو بھی مات دے چکے ہیں۔ کوہلی اب ساتویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ روہت شرما بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔دو ہفتے قبل سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت شوبھ من گل ون ڈے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر 26ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اب نیوزی لینڈ کیخلاف 180 کی بیٹنگ اوسط اور 128 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اس کھلاڑی نے 360 رنز بنائے اورپلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا اور 20 درجے کی چھلانگ لگا کر ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔شوبھ من گل نے اب تک صرف 21 ونڈے کھیلے ہیں۔ یہاں انہوں نے 73.76 کی عمدہ بیٹنگ اوسط اور 109.80 کے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے 1254 رنز بنائے۔ وہ تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے ہندوستانی بلے باز بھی ہیں۔ اپنے مختصر کیریئر میں اس بلے باز نے 4 سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔روہت شرما آخری ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر تھے۔ اب وہ ا سٹیو اسمتھ کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اندور ون ڈے میں سنچری کی وجہ سے روہت شرما کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ بتادیں کہ ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم (887) پہلے نمبر پربرقرار ہیں۔ یہاں دوسرے اور تیسرے نمبر پر پروٹیز بلے بازوں کا قبضہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper