ہنگامے کے پیش نظر میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن ملتوی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.

نئی دہلی،24جنوری :دہلی میونسپل کونسلر کا انتخاب آج پھر ایک بار ملتوی کرنا پڑا اور ایوان کو غیر معینہ مد ت کے لئے ملتوی کیاگیا۔ جوں ہی کونسل کی کارروائی شروع ہوئی تو عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے ممبروں کے درمیان نعرے بازی ہوئی ۔اس سے پہلے کچھ ممبروں نے حلف لے لیابعدمیں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کی کارروائی شروع کی گئی۔عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھردواج نے کہا کہ ایوان کے باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیاگیا عام آدمی پارٹی شیلی اوبرائے میئر کے عہدے کے لئے امیدوار ہیں اس نے بھی آج حلف لے لیا اور اس کے علاوہ خواجہ سرا بابی نے بھی جو سلطانپوری سے منتخب ہوا ہے اس نے بھی حلف اٹھایا بی جے پی کے صرف ہنس راج ہنس ایوان میں موجود تھے جبکہ دوسرے ممبران پارلیمنٹ نے شرکت نہیں کی۔دوہفتے پہلے بھی میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے الیکشن کرانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس وقت بھی ہنگاموں کے پیش نظر کارروائی کومعطل کرنا پڑا۔ عام آدمی پارٹی نے آل محمد اقبال کو ڈپٹی میئر کے لئے نامزد کیا ہے جبکہ بی جے پی نے ریکھا گپتا کو میئر اور کمال بھاگری کو ڈپٹی میئر کے عہدے پر نامزد کیا گیا ہے۔