Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

یورپی یونین نے پاسداران کو دہشت گرد قرار دینا عدالتی حکم سے مشروط کر دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.

تہران،24جنوری:یورپی یونین نے ایرانی پاسداران کو دہشت گرد قرار دینا یورپی یونین کی عدالت کے فیصلے سے مشروط کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزپ بوریل اس بات کا واضح طور پر ذکر کیا ہے کہ بغیر عدالتی سند کے یورپی یونین پاسداران کو دہشت گرد گروپ نہیں قرار دے سکتی۔جوزپ بوریل نے پیر کے روز اس امر کا اظہار اس وقت کیا ہے جب امریکہ اور کئی یورپی ممالک پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے پر زور دے رہے ہیں۔ نیز یہ کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے 37 ایسے افراد کی فہرست بھی مرتب کی ہے جن پر پابندی کی تجویز ہے۔اسی طرح یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے بھی یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ کیونکہ پاسداران انقلاب ایران اپنے ہاں مظاہرین کو ظلم کا نشانہ بنانے اور روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے کی مرتکب ہوئی ہے۔تاہم یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے کہ اسے یورپی یونین کی عدالت کے کسی فیصلے کے بغیر کر لیا جائے۔’ ان کا کہنا تھا ‘آپ کسی کو اس بنیاد پر دہشت گرد نہیں کہہ سکتے کہ وہ ہمیں پسند نہیں ہے اس لیے دہشت گرد ہے۔جوزپ بوریل یورپی یونین کے سب سے اعلٰیٰ نمائندہ فورم کے ذمہ دار ہیں اور برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین کی عدالت میں معاملہ زیر بحث آنے سے پہلے یورپی یونین کے کسی ممبر کی عدالت کی طرف سے بھی ایرانی پاسداران کی ٹھوس بنیادوں پر مذمت کرنا ہو گی۔ایرانی پاسداران انقلاب کا قیام ایرانی میں 1979 کے انقلاب کے بعد عمل میں لایا گیا تھا۔ اب یہ ایک ایسی فوج ہے جو بری ، بحری اور فضائی تینوں ونگز پر مشتمل ہے۔ جبکہ بسیج نامی مذہبی سیکیورٹی فورس بھی اسی کو جوابدہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper