Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز کی چوری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

لندن ،19جنوری :جمائیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز چوری ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگسٹن میں قائم ایک سرمایہ کاری فرم کے اکاؤنٹ سے یوسین بولٹ کے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز چوری ہو گئے ہیں۔یوسین بولٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرزکسی نے نکال لیے ہیں اب ان کے اکاؤنٹ میں 12 ہزار ڈالرز باقی ہیں۔وکیل نے کہاکہ یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ڈالرز ان کی ریٹائرمنٹ اور زندگی بھر کی جمع پونجی تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی شہرت یافتہ اتھیلیٹ کے اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہونا کسی کے لیے بھی پریشان کن خبر ہے، انہوں نے یہ اکاؤنٹ اپنی نجی پنشن کے لیے بنایا تھا۔یوسین بولٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کمپنی نے پیسے واپس نہیں کیے تو ہم اس معاملے کیخلاف عدالت جائیں گے۔واضح رہے کہ یوسین بولٹ 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے تاہم بولٹ اپنے دور میں 8 دفعہ اولمپک گولڈ میڈل چمپئن رہے اور تقریباََ انیس گنیز ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

About the author

Taasir Newspaper