جی-20 کے مہمان 12 فروری کوکریں گے تاج محل کا دورہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Jan.

نئی دہلی،28جنوری : جی-20 اجلاس کے لیے آگرہ آنے والے غیر ملکی مہمان 12 فروری کو تاج محل، آگرہ قلعہ اور اتمددولہ کے مقبرے کا دورہ کریں گے۔ جی-20 اجلاس میں آنے والے مہمانوں کے اس دورے کی وجہ سے 12 فروری کو ان تینوں یادگاروں میں عام سیاحوں کی آمدورفت پر چار گھنٹے تک پابندی رہے گی۔ ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ اس سال جی-20 کی صدارت ہندوستان کے پاس ہے اور اسی سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں تنظیم کے سربراہ اجلاس سمیت گروپ کے تقریباً 200 اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔جی20 ممالک کی میٹنگ 11 اور 12 فروری کو آگرہ، اتر پردیش میں ہونے کی تجویز ہے۔ ان ممالک کے نمائندے 10 فروری کی رات آگرہ آئیں گے اور 11 فروری کو خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نونیت سنگھ چہل نے جمعہ کو بتایا کہ 12 فروری کو جی-20 ممالک کے مہمان تاج محل، قلعہ اور اتمعاددولہ کے مقبرے کا دورہ کریں گے، جس کی وجہ سے تینوں یادگاریں عام سیاحوں کے لیے تقریباً چار گھنٹے تک بند رہیں گی لیکن وقت مقرر ہے۔ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔