دھونی کرکٹ کے بعد سینما میں طالع آزمائی کیلئے تیار دھونی پروڈکشن ہاؤس کے تحت فلم پروڈیوسر کے خدمات دیں گے انجام

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Jan.

نئی دہلی ، 28جنوری : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اب فلموں میں اپنا ہاتھ آزمانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی تمل فلم کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم ان کے پروڈکشن ہاؤس دھونی انٹرٹین منٹ کے بینر تلے بنائی جائے گی۔ فلم کا ٹائٹل LGM ہے۔اس سے قبل یہ افواہیں تھیں کہ ان کا پہلا پروڈکشن وینچر تھالاپتی وجے کے ساتھ مل کر ہوگا۔ جو کہ درست نہیں ہے۔ دھونی کی فلم ایل جی ایم میں نوجوان اور فیشن اداکار ہریش کلیان مرکزی کردار میں ہوں گے۔دھونی پروڈکشن نے ٹوئٹ کرکے فلم کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ 28 جنوری کو پوجا کی تقریب کے دوران پروڈکشن ہاؤس نے سوشل میڈیا پر فلم ایل جی ایم کی ایک جھلک بھی شیئر کی۔ اس موقع پر ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی بھی موجود تھے۔تمل فلم پیار پریما کھدل میں اہم کردار ادا کرنے والے ہریش کلیان ایل جی ایم فلم میں مرکزی کردار میں ہوں گے۔ فلم لو ٹوڈے میں اپنی اداکاری سے دھوم مچانے والی اداکارہ ایوانا نگیٹو کردار میں نظر آئیں گی، ان دونوں کے علاوہ مشہور اداکار نادیہ اور یوگی بابو بھی نظر آئیں گے۔ واضح ہو کہ دھونی ساؤتھ میں بہت مقبول ہیں، وہ 2008 سے چنئی سپر کنگز کے کپتان ہیں۔ دھونی اپنی فرنچائز کو چار مرتبہ چمپئن بنا چکے ہیں۔