ربیندر ناتھ ٹیگور کی مجسمہ نصب کرنے کو لیکر سونپا میمورنڈم۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

ٹھاکرگنج،کشن گنج (محمد محیط حسن رضا):ٹھاکر گنج نگر پنچایت کے چیف کونسلر سکندر پٹیل کی قیادت میں ڈیویزنل ریلوے منیجر پوسی ریل کٹیہار، اسٹیشن منیجر منیش کمار ٹھاکر گنج اور سیکشن انجینئر ورک ریل کو گرو دیو رابندر ناتھ ٹھاکر کی مجسمہ ٹھاکرگنج ریلوے اسٹیشن احاطہ میں نصب کرنے کے لیے ایک میمورنڈم سونپا گیا۔ چیف کونسلر مسٹر پٹیل نے اپنے میمورنڈم کے ذریعہ بتایا کہ ملک میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ٹھاکر گنج ریلوے اسٹیشن پر عالمی شہرت یافتہ شاعر، ادیب، فلسفی اور نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کا مجسمہ نصب کیا جائے۔ مشہور ادیب رابندر ناتھ ٹھاکر (ٹیگور) کے نام سے پڑے ٹھاکرگنج شہر کا نام رکھنے کی وجوہات ان کا احترام کرتے ہوئے ٹھاکر گنج اسٹیشن کے احاطے میں رویندر ناتھ جی کا مجسمہ نصب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف تنظیموں کی جانب سے آپ سے اس حوالے سے مطالبات کیے گئے لیکن آج تک مجسمہ نہیں قائم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت منتخب ٹھاکر گنج ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں رابندر ناتھ ٹیگور کا لائف سائز مجسمہ نصب کرنے کا حکم جاری کیا جائے، تاکہ آنے والی نسل اس مجسمے کو دیکھ کر حب الوطنی کے جذبات سے لبریز ہو جائے۔ جس کے لیے ٹھاکر گنج کے لوگ آپ کے مشکور ہوں گے۔ اس موقع پر سابق کونسلر سبرت لاہڑی، ریٹائرڈ ٹیچر سکل دیو پاسوان، سماجی کارکن راجیش کرنانی، کونسلر امیت سنہا، دیواشیش وشواس، کونسلر کے نمائندے پردیپ شاہ، میانک شانڈیلیا، بیکاس پال، سنجیو شاہ، انیل شاہ، ہیرا سنگھ گول منڈل وغیرہ موجود تھے۔