فضائیہ کے دو جہاز آپس میں ٹکرانے سے تباہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Jan.

گوالیار،28جنوری :ہندوستانی فضائیہ کے دو لڑاکو طیارے ایک دوسرے سے ٹکراکر گرجانے سے تباہ ہوگئے۔ ان طیاروں نے آج سویرے روزمرہ کے مشقوں کے لئے فضائیہ ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور تھوڑی دیر کے بعد ہی مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں ان کی آپس میں ٹکر ہوگئی۔ جس سے وہ تباہ ہوگئے۔ اے ایس یو روسی 7طیارہ سکھے میں دو پائلٹ تھے جبکہ فرانسی مراج لڑاکو جہاز میں ایک پائلٹ تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس میں سے دو پائلٹ جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن وہ بری طرح زخمی ہوئے اورانہیں اسپتال میںمنتقل کیاگیا۔ تیسرے پائلٹ کی ابھی تلاش جاری ہے یہ دونوں جہاز گوالیارکے فضائیہ ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے تھے ان سارے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک پائلٹ ان میں سے ہلا ک ہوگیا۔ان دونوں جہاز کا ملبہ مرینا اور راجستھان کے بھرت پور علاقے میں ملا۔ یہ حادثہ آج سویرے ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جب یہ ٹریننگ پرواز پر جارہے تھے۔ہندوستانی فضائیہ کے سینئر اہلکاروں نے وزیردفاع کو اس حادثے کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ پچھلے دو سالوں کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے سات طیارے حادثوں کے شکار ہوگئے۔ہندوستانی فضائیہ کے سینئر اہلکاروں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حادثے کے جگہ پر پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ مقامی لوگوں نے طیارے میں آگ لگتے ہوئے دیکھا اور ا س کے فوراً تیز رفتاری سے زمین کی طرف گرپڑا۔ اس وقت یہ طیارہ واپسی کی اڑان پر تھا۔