مورتی وسرجن کے دوران دو گروپوں میں پرتشدد تصادم، درجنوں زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Jan.

جامتاڑا، 28 جنوری : نارائن پور تھانہ علاقہ کے ڈوکیڈیہہ میں سرسوتی مورتی کے وسرجن کے دوران دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے جم کر پتھراو? ہوا۔ اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہنگامہ کرنے والوں پر قابو پانے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعہ کی شام ڈوکوڈیہہ گاو?ں میں سرسوتی مورتی کا وسرجن کیا جا رہا تھا۔ پوجا کمیٹی کے نوجوان پہلے سے طے شدہ راستے سے مورتی کو وسرجن کی طرف لے جا رہے تھے۔ مقررہ راستے پر کچھ مکانات ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کے ہیں۔
مورتی وسرجن میں شامل لوگ گانا بجا رہے تھے۔ اسی دوران لوگوں کے ایک گروپ نے پتھراو? شروع کر دیا۔ اس کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی اور دونوں طرف سے پتھراو? شروع ہو گیا۔
مورتی وسرجن کے دوران اچانک پتھراو? سے بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ڈی او اور تھانہ انچارج ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ بے قابو ہگامہ کرنے والوں پر قابو پانے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔ علاقے کو پولیس چھاو?نی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی ٹیم ہفتہ کی صبح تک گاو?ں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔