نو عمر بیٹیوں کے مسائل پر 17 ویں نیشل میٹ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Jan.

ُ پٹنہ 27جنوری (محمد نور عالم) ’’نوعمر لڑکیوں کے مسائل اور قبل از وقت ان کی شادی کے سلسلے میں میڈیا سے وابستہ خواتین کے تجربات‘‘ کے موضوع پر گزشتہ روز 17واںنیشنل میٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔نیشنل میٹ کا اہتمام یو نائیٹڈ نیشنل پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی آئی) ، نیٹ ورک آف ویمن ان میڈیا ، انڈیا (این ڈبلیو ایم آئی) اور ڈکشا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
نیشنل میٹ نے جن خاتون صحافیوں اور متعلقہ فیلڈ میں کام کرنے والی خاتون سوشل ایکٹوسٹ نے خطاب کیا ان میں محترمہ مدھو مہرا، چیئرپرسن، پی ایل ڈی، محترمہ کرن شاہین، صحافی (ہماچل پردیش)، محترمہ ریوتی لال، صحافی اور بانی تارا تنظیم (نئی دہلی) محترمہ ریحانہ مقبول، صحافی (جموں و کشمیر)، محترمہ وسنتھی ہری پرکاش، صحافی (بنگلور)، محترمہ پارول شرما، سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر جن نستا (نئی دہلی)، محترمہ راکھی گھوش، صحافی (اڈیشہ) ،محترمہ پنکی پردھان، کمیونیکیشن اسپیشلسٹ (یو این ایف پی اے)۔ میٹ کی صدارت ، ریاستی سربراہ، یو این ایف پی اے، بہار محترمہ کیرتی نے کی ۔ آخر میںاوپن سیشن ہوا ، جس میں مئی مقامی صحافیوں اور سوشل اکٹیوسٹ نے حصہ لیا۔