ہندوستان میں کوویڈ 19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 1850 ہوئی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Jan.

نئی دہلی،28جنوری : ہندوستان میں ایک دن میں کرونا انفیکشن کے 93 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 4,46,82,530 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 1,842 ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,739 پر مستحکم ہے اور کوئی نئی موت نہیں ہوئی ہے۔ ساتھ ہی، انفیکشن کی یومیہ شرح 0.07 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ہفتہ وار شرح 0.08 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کرونا وائرس کے انفیکشن کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 1,842 ہو گئی ہے جو کہ کل کیسز کا 0.01 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 54 کی کمی درج کی گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.81 فیصد ہے۔ ہندوستان میں اب تک کل 4,41,49,949 لوگ انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں، جبکہ کوویڈ 19 سے اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق، ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کوویڈ-19 کے خلاف ویکسین کی 220.36 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ 7 اگست 2020 کو ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ انفیکشن کے کل کیسز 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ 19 دسمبر 2020 کو ملک میں یہ کیسز ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔ 4 مئی 2021 کو متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی اور 23 جون 2021 کو یہ تین کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔ پچھلے سال 25 جنوری کو انفیکشن کے کل کیسز چار کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔