Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

Uncategorized

برازیل: پول گیم میں ہارنے والوں پر ہنسنا پڑامہنگا، سات افراد جان سے گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Feb

برازیلیا، 24 فروری: برازیل میں پول گیم کے ہارنے والوں پر ہنسنا کچھ لوگوں کے لیے بھاری پڑ گیا۔ ہنسنیسے مشتعل ہو کر ہارنے والے دو کھلاڑیوں نے فائرنگ کر کے سات افراد کو ہلاک کر دیا۔ مرنے والوں میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل ہے۔
معلومات کے مطابق برازیل کے شہر ماتو گروسو کے سینوپ شہر میں پول گیم کے دوران دو کھلاڑی لگاتار دو گیمز ہار گئے۔ لگاتار دو گیمز ہارنے کے بعد ان کے قریب کھڑے دیگر کھلاڑی ہنسنے لگے۔ پہلے ہی پے در پے شکستوں سے پریشان دونوں کھلاڑیوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ہنستے ہی اپنا آپا کھو دیا۔ یہ لوگ بندوقوں کے ساتھ گیم ایریا میں داخل ہوئے۔
واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں واقعے کی شدت کا پتہ چل رہا ہے۔ دو حملہ آوروں میں سے ایک نے بندوق کے زور پر وہاں موجود لوگوں کو دیوار کے قریب لائن میں کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد دوسرے ساتھی نے لائن میں کھڑے لوگوں پر شاٹ گن سے گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ دونوں نے ایک ایک کر کے سات افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ایڈگر ریکارڈو ڈی اولیویرا اور ایزکیاس سوزا ریبیرو کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ابھی تک مفرور ہیں۔ حملہ آوروں میں سے ایک کو پہلے گھریلو تشدد سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اولیویرا منگل کی صبح پول ٹیبل پر 60000 روپے سے زیادہ گنوا چکا تھا۔ شکست سے مایوس ہو کر وہ گھر واپس آگیا۔ دوپہر میں وہ ایک اور میچ کے لیے رقم لے کر واپس آیا۔ اس دوران ایزکیاس اس کے ساتھ تھا۔ تاہم اسے دوبارہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران جب آس پاس موجود لوگ ان کو شکست دینے والوں کے ساتھ ہنسنے لگے تو دونوں بھڑک گئے اور اس واردات کو انجام دیا۔

About the author

Taasir Newspaper