Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Feb
کوئٹہ،5فروری:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوئوں نے کوئٹہ پولیس لائن کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں پر بہت بڑا دھماکہ کیا۔ جس میں سات لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔ اور انہیںاسپتال منتقل کیاگیا یہ حملہ پشاور پولیس لائنز کے خود کش حملے کے پانچ دن بعد پیش آیا اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں کمی ہونے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔ اس حملے میں 102لوگ مارے گئے جس میں درجنوں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد وہاں پر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ گلستان روڈ کے قریب پیش آیا۔ اور سیکورٹی فورسز دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی سارے علاقے کو گھیرے میںلے لیا گیا۔ ای ڈی ریلیف کمیٹی کے ایک کارکن نے کہا کہ یہ زبردست دھماکہ تھا جبکہ تحریک طالبان پاکستان نے کہا کہ اس دھماکے کا مقصد یہ تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس سال کے پہلے ایک ماہ کے دوران ہی تحریک طالبان نے 40سے زیادہ حملے کئے اور درجنوں سیکورٹی اہلکاروں کو اپنا نشانہ بنایا۔