Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

ترکیہ میں زلزلے سے قیامت برپا، کئی شہرملبے کا ڈھیر، سونامی کا خطرہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Feb

انقرہ،6فروری:ترکیہ کے مشرقی میں آج سوموار کی صبح میں آنے والے خوفناک زلزلے سے اب تک کم سے کم 76 افراد ہلاک اور 440 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں اور ملبے کے نیچے بہت سے لوگ دب گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ عراق،اردن، لبنان، مصر، قبرص اور فلسطینی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 بیان کی گئی ہے۔جنوبی ترکی میں زلزلے سے کئی بڑی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے نکل آئے برف سے ڈھکے علاقے میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے برف پر دیکھا گیا ہے۔جرمن سینٹر فار جیو سائنسز ریسرچ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوبی ترکیہ کے شہر کہرمان میں 10کلو میٹرزیرزمین تھا۔دوسری طرف یورپی بحیرہ روم سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا ہے کہ وہ زلزلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ زلزلے کے بعد سونانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ شدید زلزلے کے بعد ملک میں تمام یونٹس اور ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیے گئے ہیں۔ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ 6.4 ڈگری کے آخری آفٹر شاک نے غازی عنتاب شہر کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ایمبولینسز اور امدادی ٹیموں کے لیے راستہ بنائیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم الرٹ پر ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ترجیح ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے موبائل فون کا استعمال بند کرنے کی بھی اپیل کی۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ترک صوبے عثمانیہ کے گورنر نے 34 عمارتوں کے منہدم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ایک ترک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ زلزلے کے بعد جنوب مشرقی صوبے دیار بکر میں 17 عمارتیں منہدم ہوئیں اور ملبے تلے لوگوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ “العربیہ” اور “الحدث” کے نامہ نگاروں نے ترکیہ کی ریاست ملاطیا میں تقریباً 130 عمارتوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ ترکی کے قریب واقع قصبوں میں بڑی تعداد میں عمارتوں میں تباہی کی اطلاع دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper