Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

روڈ ویز بسوں کے کرایہ میں اضافے پر اکھلیش کا بی جے پی پر حملہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Feb

لکھنؤ،07فروری :سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں روڈ ویز بس کرایہ میں تقریباً 24 فیصد اضافہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ریاستی حکومت ’انوسٹرس سمٹ‘ کے اخراجات عوام سے وصول کرنا چاہتی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (UPSRTC) کی جانب سے عام بسوں (روڈ ویز بس) کا کرایہ بڑھا دیا گیا ہے، اب بسوں میں سفر کرنا اور بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ اس کے بعد ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اس پر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہابس کرایہ میں 24 فیصد اضافہ کرکے کیا اتر پردیش کی بی جے پی حکومت سرمایہ کاروں کے اجلاس کے اخراجات عوام کی جیب سے نکالنا چاہتی ہے؟ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نہ تو پچھلی سرمایہ کاری آج تک آئی ہے اور نہ ہی آئندہ آئے گی۔ امیروں کا پیٹ پالنے والی بی جے پی نے مہنگائی کو غریبوں اور عام لوگوں کا مقدر بنا دیا ہے۔ بی جے پی کے دستبردار ہونے کے بعد ہی مہنگائی کو دور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت 10 سے 12 فروری تک دارالحکومت لکھنؤ میں’’انویسٹرس سمٹ‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper