Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Feb
نئی دہلی ، 6 فروری : ہندوستان کے اہم اسپنر روی چندرن اشون آسٹریلیا کے خلاف اچھی فارم میں ہیں۔ اشون نے آسٹریلیا کے خلاف 18 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور 89 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اشون ایک بار پھر آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور اس بار ان کا ہدف اپنی وکٹوں کی تعداد کو 100 تک پہنچانا ہے۔36 سالہ اشون ، جن کے نام 449 ٹیسٹ وکٹیں ہیں ، کو بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے مزید چھ وکٹیں درکار ہیں ، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 18 ٹیسٹ میں 95 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مجموعی طور پر قدآور اسپنر انیل کمبلے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کے خلاف کھیلے گئے 20 ٹیسٹ میچوں میں 111 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستانی گیند باز درج ذیل ہیں۔
کھلاڑی کی ٹیسٹ وکٹ
انیل کمبلے 20ٹسٹ 111 وکٹ
ہربھجن سنگھ 18ٹسٹ 95 وکٹ
آر اشون 18ٹسٹ 89وکٹ
کپل دیو 20ٹسٹ 79 وکٹ
رویندر جڈیجہ 12ٹسٹ 63وکٹ
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات 9 فروری سے شروع ہو گا ، چوتھا اور آخری ٹیسٹ 9 مارچ سے شروع ہو گا۔