Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پیش کرنے کا الزام، معروف عراقی ماڈل گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

بغداد،4فروری:عراق میں سوشل میڈیا پر پیش مواد میں اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں معروف ماڈل ’’عسل حسام‘‘ کو گرفتار کرلیا گیا۔ دارالحکومت بغداد کے ایک علاقے میں سوشل میڈیا پر نامناسب مواد پیش کرنے پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کی خبر سن کر عراق میں کھلبلی مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر لوگوں نے اس خبر میں دلچسپی لی۔ایک سیکورٹی ذریعہ نے جمعہ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے ذریعہ گرفتاری کا وارنٹ نا مناسب مواد شائع کرنے اور پلیٹ فارم پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کے الزام میں آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری توہین آمیز مواد سے نمٹنے کی مہم کے حصے کے طور پر عمل میں آئی ہے۔گرفتاری کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عراقی حکام سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف اپنی مہم تیز کر رہے ہیں۔ عراقی وزارت داخلہ نے سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والے مواد کی نگرانی کے لیے ایک ادارہ تشکیل دیا ہے۔”اطلاع” سروس کے نام کے تحت یہ ادارہ مواصلاتی سائٹس پر شائع ہونے والے میڈیا مواد کی اطلاع دینے کا ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم ہے۔تاہم اس اقدام نے ملک میں بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا ے۔ اس اعلان کو کچھ لوگوں، خاص طور پر والدین کی طرف سے پذیرائی ملی ہے۔ دیگر نے اس بنیاد پر اس کی مخالفت کی کہ اس نے عوامی اور نجی دونوں آزادیوں کو متاثر کیا ہے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران عراقی حکام نے اسی وجہ سے کئی مشہور شخصیات کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper