Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Feb
نئی دہلی،5فروری:سپریم کورٹ کے پانچ نئے جج کو کل حلف دلایا جائے گا۔ مرکزی سرکار نے کالیجیم کی سفارش پر مختلف ہائی کورٹوں کے پانچ ججوں کوسپریم کورٹ کے جج مقرر کئے۔ ان کے نام جسٹس پنکج متل ،سنجے کمار، احسان الدین امان اللہ،سنجے کرو ل اور منوج مشرا شامل ہے۔ چیف جسٹس چندر چوڑ ان کا حلف لیںگے۔ عدالت اور مرکزی سرکار کے درمیان ججوں کی تعیناتی پر کئی ہفتوں جھگڑا رہا۔ کیونکہ مرکزی سرکار بار بار اسٹیج پر زور دے رہی تھی کہ کالیجیم میں ان کی نمائندگی ہونی چاہئے۔ لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملے میں سخت رویہ اپنایا ۔اب سپریم کورٹ میں 32جج ہوںگے۔ جسٹس پنکج متل راجستھان کے چیف جسٹس رہے ہیں اورسنجے کرول پٹنہ ہائی کور ٹ کے چیف جسٹس پر فائزرہے ہیں۔ مسٹر سنجے کمار منی پور کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس احسان الدین امان اللہ پٹنہ ہائی کورٹ کے جج ہیں۔ جبکہ جسٹس منوج مشرا الہٰ آباد کے جج رہے ہیں۔ وزیر قانون کرن رجیجو نے نئے ججو ں کی تقرری پر انہیں مبارکبادی پیش کی۔