Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

شراب گھوٹالے پر ای ڈی کے خلاصے پر گرمائی سیاست

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb

نئی دہلی،3فروری:بی جے پی نے نئی ایکسائز پالیسی میں بدعنوانی کو لے کر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو ایک بار پھر کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ای ڈی کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اے اے پی نے گوا اسمبلی انتخابات میں شراب گھوٹالہ میں پیسہ لگایا تھا۔دہلی پردیش بی جے پی کے کارگزار صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ ای ڈی نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بدعنوانی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ریاستی بی جے پی کے سابق صدر اور ایم پی منوج تیواری نے کہا کہ ای ڈی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شراب مافیا کے ذریعے گوا اسمبلی انتخابات کے لیے آپ کو ایک سو کروڑ دیے گئے ہیں۔ اس سے آپ کی کرپشن بے نقاب ہوتی ہے۔ اے اے پی لیڈران تحقیقاتی ایجنسیوں پر شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ وہ دعویٰ کر رہے تھے کہ تحقیقات میں کچھ نہیں ملا، لیکن اب حقیقت سامنے آ رہی ہے۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ بدعنوانی کے بے نقاب ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر پر الزام لگا کر اپنی ناکامی اور بدعنوانی کے الزام سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن عوام کو حقیقت کا پتہ چل گیا ہے۔ دہلی حکومت کو تنازعات کے بجائے بدعنوانوں کے خلاف کارروائی کرنے اور دہلی والوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

About the author

Taasir Newspaper