Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

شمیتا شیٹی کے برتھ ڈے کی تقریب میں راج کندراہیلمٹ پہن کر پہنچے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb

بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی نے 2 فروری کو اپنا 44 واں یوم پیدائش منایا۔ ان کی سالگرہ پر مداحوں سے لے کر ستاروں تک کی جانب سے انہیں ڈھیروں مبارکبادیں دی گئیں۔ شمیتا شیٹی نے اپنا برتھ ڈے شلپا شیٹی، ان کے شوہر راج کندرا اور قریبی دوستوں کے ساتھ منایا۔برتھ ڈے کی تقریب میں شمیتا شیٹی سرخ رنگ کے ٹاپ اور شارٹس میں نظر آئیں ، جب کہ شلپا شیٹی سفید ٹاپ اور سیاہ شارٹس میں نظر آئیں۔ اس دوران راج کندرا نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ وہ شمیتا شیٹی کی سالگرہ کی پارٹی میں ہیلمٹ پہن کر پہنچے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راج کندرا نے پارٹی میں داخل ہوتے ہی اپنے چہرے کو سلور ہیلمٹ سے ڈھانپ لیا۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے ان کے غیر معمولی انداز پر ردعمل کا اظہار کیا۔ کندرا نے سفید جیکٹ کے ساتھ سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے میچنگ جوتوں کے ساتھ سلور ہیلمٹ بھی پہنا تھا۔ ان کا سر ڈھکا ہوا تھا اور صرف آنکھیں نظر آ رہی تھیں۔ پارٹی وینیو میں داخل ہونے کے بعد ہی انہوں نے اپنا ہیلمٹ اتار دیا۔

About the author

Taasir Newspaper