Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Feb
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ہندی میں اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی ہے۔ اس نے دنیا بھر میں 729 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان نے عامر خان کی فلم دنگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ پٹھان نے ایک بار پھر بھارتی باکس آفس پر 11 دنوں میں 400 کروڑ کا ندسہ عبور کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔اس سے قبل عامر خان کی فلم ’دنگل‘ اب تک بھارتی باکس آفس پر 387 کروڑ روپے کما کر بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے بڑی فلم تھی لیکن اب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے بھارتی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم دنگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پٹھان اکیلے ہی دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم مچا رہے ہیں۔