Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

موہن بھاگوت کا متنازعہ بیان 2024 کا الیکشن ایجنڈا: طارق انور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Feb

کٹیہار (عمر مُرشد) 8 فروری 23:  کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری مسٹر طارق انور نے سدبھاونا بھون، گامیٹولہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے متنازعہ بیان پر تبصرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اڈانی-ہنڈن برگ کیس اور بھارت جوڑو یاترا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے برہمنوں پر دیئے گئے متنازعہ بیان کو 2024 کے انتخابی ایجنڈا سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت کا بیان 2024 کا انتخابی ایجنڈا ہے کیونکہ آر ایس ایس، بی جے پی ہمیشہ انتخابات کے وقت شکلیں بدلتی رہتی ہیں۔ مجھے حیرت ہوتی ہے جب ایک تنظیم جس میں برہمنوں کا مسلسل غلبہ رہا ہے وہ اس طرح کے بیانات دیتی ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ برہمن برادری سے ہیں۔ ایک طرف، وہ کہہ رہے ہیں کہ اس کے لیے برہمنیت ذمہ دار ہے اور دوسری طرف آر ایس ایس میں سب سے زیادہ برہمنیت ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں کانگریس، آر جے ڈی جے ڈی یو کے ذریعے جو عظیم اتحاد بنایا گیا ہے، وہ بہت مضبوط اتحاد ہے۔ 2019 مودی حکومت کا عروج تھا، اب اس پارٹی کا زوال شروع ہو گیا ہے۔ دھیرے دھیرے لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ بی جے پی کا گراف ہر جگہ گرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل انتخابی سلوگنس ہونگے۔ بی جے پی مذہب اور ذات کے نام پر گمراہ کرنے کی کوشش کرے گی، لیکن لوگ اب سمجھ چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper