Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

Uncategorized

میں نے کوہلی سے بہت کچھ سیکھاہے: روہت شرما

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Feb

نئی دہلی،12فروری (ہ س )۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے ناگپور ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اننگ اور 132 رن سے زبر دست شکست دے دی۔واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا میچ جیت کر بھارت نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تاہم میچ کے بعد روہت شرما نے اپنی کامیاب کپتانی کا کریڈٹ سابق کپتان وراٹ کوہلی کو دیا۔ بتا دیں کہ میچ کے بعد روہت نے وراٹ کی کپتانی سے سیکھے سبق کے بارے میں بیان دیا۔دراصل، کپتان روہت شرما نے پہلا ٹیسٹ میچ شاندار جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا،جب وراٹ کپتان تھے تو میں نے ایک چیز نوٹ کی کہ ہمیں وکٹیں ملیں یا نہ ملیں، دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ اپوزیشن غلطیاں کرے اور ہمیں فائدہ ہو۔ میں نے یہ اس وقت سیکھا جب ہندوستانی اسپنر وراٹ کی کپتانی میں گیند بازی کرتے تھے۔ اس سے متاثر ہو کر میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔اس کے ساتھ روہت نے مزید کہا کہ ‘دباؤ برقرار رکھیں اور ہر گیند پر وکٹ کی امید نہ رکھیں، ایسا نہیں ہونے والا ہے، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔’ ہمیں اس کے لیے کوشش کرنی ہوگی، گیند کو صحیح جگہ پر رکھنا ہوگا اور پچ کو ہماری مدد کرنی ہوگی۔ بتا دیں کہ ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم پہلے دن کے کھیل میں ہی 177 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں بھارت نے پہلے دن کے کھیل میں 1 وکٹ کے نقصان پر 77 رن بنائے۔ساتھ ہی دوسرے دن کے کھیل میں کپتان روہت شرما نے زبردست سنچری اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بتا دیں کہ بھارت نے تیسرے دن کے کھیل میں 400 رن بنائے۔ جواب میں کنگارو ٹیم 91 رن پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح پہلا ٹیسٹ تین دن میں ختم ہوگیا اور ہندوستانی ٹیم اننگ اور 132 رن سے جیت گئی۔

About the author

Taasir Newspaper