Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Feb
ممبئی،06فروری(ایم ملک)ورون شرما اپنے فوکرے گینگ کے ساتھ ایک بار پھر ایکسل انٹرٹینمنٹ کی تفریحی فلم فوکرے 3 میں لوگوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے ۔ لیکن اس سے پہلے ورون اور گینگ کا یہ مزہ ان کی سالگرہ کے خاص موقع پر دیکھا گیا۔ دراصل ورون شرما اپنی سالگرہ 4 فروری کو مناتے ہیں۔ اس خاص موقع پر انہوں نے ایک پارٹی کی میزبانی کی جس میں پلکت سمراٹ بھی موجود تھے ۔ورون شرما اور پلکت سمراٹ نے فوکرے فرنچائز میں اپنے مضحکہ خیز تاثرات سے لوگوں کو خوب ہنسایا ہے ۔ جہاں ورون نے فلم میں چوچا کا کردار ادا کیا، وہیں ہنی کے طور پر پلکت بھی مشہور ہیں اور ہنی اور چوچا کی جوڑی بھی مداحوں کی پسندیدہ ہے ۔ ورون اور پلکیت کی یہ بانڈنگ ورون کی سالگرہ پر بھی دیکھی گئی۔ اس موقع پر دونوں نے ایک ساتھ کچھ تفریحی تصویریں کلک کیں، اور فوکرے کے ڈائریکٹر مرگدیپ سنگھ لامبا کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں ایکسل انٹرٹینمنٹ نے فوکرے 3 کا پوسٹر جاری کیا تھا، جسے لوگوں کی جانب سے اچھا ردعمل ملا تھا۔ فلم کا پوسٹر دیکھنے کے بعد سے ہی شائقین فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ حال ہی میں فلم کے آخری شیڈول کی شوٹنگ بھی مکمل ہوئی ہے ۔’فوکرے 3‘ میں پلکت سمراٹ، ورون شرما، ریچا چڈھا، منجوت سنگھ اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری مرگدیپ سنگھ لامبا نے کی ہے اور اسے رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی ایکسل انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے ۔