Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

چندرپال کے بیٹے تیغ نارائن نے ڈبل سنچری بنا کر رقم تاریخ کر دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Feb

لندن ،7فروری: شنارائن چندر پال ایک ایسے کرکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں جو ہمیشہ مضبوطی سے کریز پر موجود رہتے تھے اور بڑی اننگز کھیلتے تھے۔اب ان کے بیٹے تیغ نارائن نے ڈبل سنچری بنا کر دکھا دیا ہے کہ وہ بھی اپنے والد کی طرح بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز ہیں۔ اس کا ثبوت انہوں نے 467 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دیا۔تیغ نارائن چندرپال کا یہ تیسرا ٹیسٹ میچ ہے اور اپنے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انہوں نے ڈبل سنچری بنائی۔ یہی نہیں، تیغ نارائن نے اپنے والد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دراصل شیو نارائن چندرپال نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں 203 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی تھی لیکن ان کے بیٹے تیغ نارائن نے 207 رنز بنا کر ان کی سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔یہ تیغ نارائن چندرپال کی پہلی سنچری تھی لیکن چندرپال کے بیٹے نے اپنی پہلی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کر کے کمال کر دیا۔ وہ ایسا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے 10ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ تیغ نارائن چندرپال ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد دوسرے کرکٹر ہیں جن کے والد نے بھی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے حنیف محمد اور ان کے بیٹے شعیب محمد ٹیسٹ میں ڈبل سنچریاں بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔تیغ نارائن چندرپال اور کریگ براتھویٹ نے پہلی وکٹ کے لیے مجموعی طور پر 336 رنز کی شراکت داری کی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی وکٹ کے لیے 9ویں سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ ہے۔ جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ اور نیل میکنزی نے ٹیسٹ میں پہلی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کیاتھا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 415 رنز کی شراکت داری کی۔کریگ براتھویٹ اور تیغ نارائن چندرپال نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ کے لیے 336 رنز کی شراکت قائم کی جو ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے ایک نئی تاریخ ہے۔ 336 رنز کی شراکت ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ ہے۔ یہ کر کے دونوں نے جی گرینیج اور ڈی ہینس کی پہلی وکٹ کے لیے 298 رنز کی شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔اسی دوران ٹیسٹ میچ کی بات کریں تو ٹیگنارائن چندرپال نے 207 اور بریتھویٹ نے 182 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 447 رنز بنائے جس کے بعد زمبابوے نے پہلی اننگز کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 114 رنز بنائے۔ تیسرے دن کا کھیل لیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper