Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Feb
سمستی پور: مورخہ 6/فروری (محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے ویبھوتی پور تھانہ حلقہ کے بیرسہیا گاؤں سے اے ایل ٹی ایف کی ٹیم نے چھاپہ ماری کر اٹھ بوتل ممنوعہ غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک کاروباری کو گرفتار کر لیا ہے۔اس ضمن میں اے ایل ٹی ایف ٹیم کے اے ایس آئی راحت حسین نے بتایا کہ پولیس کوایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بیر سہیا گاؤں میں ایک شخص شراب کے کاروبار میں ملوث ہے۔اطلاع ملتے ہی ٹیم چھاپہ ماری کرنے پہنچی تبھی وہ چھت سے کود کر فرار ہونے لگا لیکن پولیس نے تعاقب کر اسے دھر دبوچہ اس دوران ایک کارٹون شراب تباہ ہوگیا جبکہ اٹھ بوتل ممنوعہ شراب ضبط کیا گیا۔اس ضمن میں تھانہ صدر سندیپ پال نے بتایا کہ پکڑے گئے کاروباری سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔